Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsدھرنے حل نہیں، مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ...

دھرنے حل نہیں، مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ ماہرین لے آئے: احسن اقبال

دھرنے حل نہیں، مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ ماہرین لے آئے: احسن اقبال
پاکستان کو موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کے لیے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال/ فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور  حکومت کے ساتھ بیٹھ کر حل نکالے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ دھرنوں اور مظاہروں سے حل ہونے والا نہیں ہے، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کے لیے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، برامدات کو جلد 31 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالرز تک لے کر جانا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments