Monday, May 12, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsمراد علی شاہ کا بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنیوالی کمپنی جلد...

مراد علی شاہ کا بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنیوالی کمپنی جلد بنانے کا اعلان

مراد علی شاہ کا بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنیوالی کمپنی جلد بنانے کا اعلان
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی جلد بنانے کا اعلان  کر دیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے  لیکن اس مسئلے پر سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 70 فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو گیس دے ، پاور پلانٹ خود لگائیں گے ، تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے ، صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں ، تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں ، حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments