Tuesday, May 13, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsصوبائی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، پشاور میں رہنے والے وزرا کو...

صوبائی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، پشاور میں رہنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ ہاؤس سبسڈی ملے گی

صوبائی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، پشاور  میں رہنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ ہاؤس سبسڈی  ملے گی
وزرا کی تنخواہیں اور الاؤنس ایکٹ 1975 میں ترامیم خیبرپختونخوا کابینہ کےاجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائےگی— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے وزرا کی تنخواہیں اور الاؤنس ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سمری تیار کرلی جس میں پشاور سےتعلق رکھنے والےصوبائی کابینہ اراکین کیلئے بھی الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔

ایکٹ میں ترامیم خیبرپختونخوا کابینہ کےاجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائےگی۔

دستاویز کے مطابق جن وزرا کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی اپنی رہائش گاہیں ہیں، ان کوسبسڈی دی جائے گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے صوبائی کابینہ اراکین کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی۔

 سیکرٹری ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا محمد اسرار کے مطابق جن وزرا کو سکیورٹی کا مسئلہ ہے اور پشاور میں رہتے ہیں ان کو بھی الاؤنس ملے گا اور کابینہ اجلاس میں ترمیم کو غور کیلئے رکھا جائے گا جبکہ سبسڈی پشاور اور قریبی اضلاع کے وزرا، مشیر اور معاونین کو دی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments