Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsشوگر ملز مالکان مزید 12 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت...

شوگر ملز مالکان مزید 12 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کیلئے سرگرم ہوگئے

شوگر ملز مالکان مزید 12 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کیلئے سرگرم ہوگئے

شوگرملز مالکان حکومت سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت ملنے کے  بعد دوبارہ سرگرم ہوگئے اور حکومت سے مزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت دینےکا مطالبہ کردیا۔

شوگرملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے اضافی اسٹاک سےدرپیش مالی مسائل بے قابو ہوتے جا رہے ہیں اور انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے پر نقصان کاسامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پچھلےکرشنگ سیزنز کے فاضل ذخیرہ رکھنے کے اخراجات سے بھی بھاری نقصان کاسامنا ہے، چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گر رہی ہیں، پالیسی فیصلہ نہ ہونے سے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سےتصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کی برآمد کیلئے اجازت کی درخواست کرتے ہیں، نومبر کے آخر تک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا اور آنے والے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 10 جون کو حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی مشروط برآمد کی اجازت دی تھی اور کہا تھاکہ چینی کی ایکس ملز قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments