Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsآج سے بدھ تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

آج سے بدھ تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

آج سے بدھ تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
آج کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے سبب بھمبرآزادکشمیر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔

ادھر گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک ملک بھر میں بارشیں ہوں گی، آج کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اوردیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments