Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکراچی پولیس لاپتا ہونیوالے صنعتکار کا تین دن بعد بھی پتا نہ...

کراچی پولیس لاپتا ہونیوالے صنعتکار کا تین دن بعد بھی پتا نہ لگا سکی

کراچی پولیس لاپتا ہونیوالے صنعتکار کا تین دن بعد بھی پتا نہ لگا سکی
ذوالفقار احمد— فوٹو: فائل

کراچی پولیس آگرہ تاج کالونی سے لاپتا ہونے والے ممتاز صنعت کار ذوالفقار احمد کا تین دن بعد بھی پتا نہ لگا سکی۔ 

مقامی مشروب ساز کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو آگرہ تاج کالونی سے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں دوست کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہےکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے لیکن فوری طور پر کیس میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ 

ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے گمشدگی پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments