Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsعطا تارڑ کا علی امین کو جواب

عطا تارڑ کا علی امین کو جواب

طالبان کو واپس لانیوالے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دینگے: عطا تارڑ کا علی امین کو جواب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، ان کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

اسلام آبادد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان پر ردعمل میں کہا ہےکہ طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، ان کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ کے پاس پلان کیا ہے؟ اینٹی ٹیررازم کیلئے کیا کررہے ہیں؟  جیسی باتیں ہورہی ہیں ایسا کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے چند لوگ غیرضروری باتیں کررہے ہیں، امن کی صورتحال اور اداروں کو ہروقت نشانہ بنایا جارہا ہے، قیام امن کیلئے حکومتی رٹ قائم کرنا ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنا کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے،ہم ملک کی بقا کے لیے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments