Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsآئی ایم ایف بورڈ اگست کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کی...

آئی ایم ایف بورڈ اگست کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف بورڈ  اگست کے  آخر  میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر  میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ 

محمد اورنگزیب نے جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات جاری ہیں، بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ آج رات دورہ چین پر روانہ ہوں گا، چینی حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت ہوگی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments