Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsمخصوص نشستوں کا کیس:جے یو آئی نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کی...

مخصوص نشستوں کا کیس:جے یو آئی نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کی حمایت کردی

مخصوص نشستوں کا کیس:جے یو آئی  نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کی حمایت کردی
کل ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس چل رہی تھی، آپ کا موقف تو اس سے بالکل مختلف ہے: جسٹس منیب کے ریمارکس/ فائل فوٹو

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام نے انتخابات اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے موقف کی حمایت کردی۔

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں جے یو آئی (ف)کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ ان کی جماعت اس کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کو اختیار کر رہی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے؟ اس پر کامران مرتضیٰ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں، الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے ۔

اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے مولانا فضل الرحمان کی نیوز کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس چل رہی تھی، آپ کا موقف تو اس سے بالکل مختلف ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments