Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsصدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےگزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا: ذرائع۔ فوٹو فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےگزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی، فنانس بل یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہو گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے دو روز قبل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 18 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کیا تھا۔

سنی اتحاد کونسل اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے فنانس بل 2024 کی مخالفت کی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments