Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsآئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی...

آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ
آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ نئے مالی سال میں بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے: ذرائع— فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 10جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ نئے مالی سال میں بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے اور نئے قرض پروگرام کے لیے پیشگی شرائط پر عمل کیا جائے۔

ذرائع نے کہا کہ  امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنا ہے اور آگے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدہ جولائی میں ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنا ضروری نہیں۔ 

خیال رہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ دنوں بھی گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments