Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsسربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی، نواز شریف اور آصف زرداری سے...

سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی، نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامند

سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی،  نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامند
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے نامزد مذاکرات کار محمود اچکزئی نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کی تحریک فوج کے خلاف نہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا ہم نے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف ہمارے ساتھ نہ آئے تو ایسا وقت آئے گا کہ یہ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بپھرے ہوئے ہیں انہیں دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments