Wednesday, April 30, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsمبارکباد دینا سفارتی ضرورت ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس...

مبارکباد دینا سفارتی ضرورت ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف

مبارکباد دینا سفارتی ضرورت ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت  واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف
مودی کوانتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس وجہ ان کا تکبرکم ہوا ہے، امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے: وزیر دفاع— فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد صرف سفارتی ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مودی کوانتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس وجہ ان کا تکبرکم ہوا ہے، مودی حکومت اب اتحادیوں پر انحصار کرےگی اور امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ تنازع کشمیر ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو واپس بحال کرنا ہوگا، اس کے بعد بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد صرف سفارتی ضرورت ہے، ہم نے کون سا نریندر مودی کو محبت نامہ بھیج دیا؟ شہبازشریف جب وزیراعظم بنے تھے تومودی نےمبارکباد دی تھی۔

تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہناتھاکہ سوشل میڈیا پر بیانیہ بنایا جارہاہےکہ مذاکرات کرنے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری مذاکرات کی بات کرچکے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کروں گا اور ادارے کو گالیاں دیتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اس طرح مذاکرات کا کوئی چانس نہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments