Wednesday, April 30, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsدورہ چین میں ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا: وزیر...

دورہ چین میں ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا: وزیر اعظم

دورہ چین میں ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا: وزیر اعظم
جلد ایک اعلی سطح چینی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: وزیر اعظم/ فوٹو: اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا کہ دورہ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا۔

حالیہ دورہ چین پر وفاقی کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کے حالیہ دورہ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دورے کے دوران حکومت سے مذاکرات ہوں یا حکومت سے بزنس کمپنیوں کے مذاکرات ہر جگہ سکیورٹی خدشات سے متعلق بار بار بات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا اچھی بات یہ ہے کہ دورے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، جس کی دلیل یہ ہے کہ بہت جلد ایک اعلیٰ سطح کا چینی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور سی پیک ٹو تیزی سے آگے بڑھے گا۔

کابینہ ارکان سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے دورے سے پہلے کئی اجلاس کیے، دورہ چین میں سکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سر فہرست تھے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments