Tuesday, April 29, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsاسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان...

اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا
فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  شرح سود میں کمی کا اعلا ن کردیا۔ 

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5  فیصد کردی ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ توقعات کے مطابق فروری سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مئی کے مہینے کا آؤٹ ٹرن توقعات سے زیادہ بہتر رہا۔

خیال رہے کہ ملک میں جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار  تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments