Tuesday, April 29, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsصحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا: پولیس— فوٹو: سوشل میڈیا

صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیر نور نے بتایاکہ ملزم کو علاقہ یارو لوند میں گھر سےگرفتار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، گرفتارملزم سے تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

ان کا کہناتھاکہ نصراللہ گڈانی قتل کیس میں 2 مزید ملزمان مطلوب ہیں، ملزم عبداللہ اور سہولت کار برکت فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

خیال رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصراللہ گڈانی میرپورماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور بعدازاں 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج وہ دم توڑ گئےتھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments