Monday, May 5, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsنامعلوم افراد کے تشدد سے پی ٹی آئی رہنما زخمی، اسپتال منتقل

نامعلوم افراد کے تشدد سے پی ٹی آئی رہنما زخمی، اسپتال منتقل

پشاور: نامعلوم افراد کے تشدد سے پی ٹی آئی رہنما  زخمی، اسپتال منتقل
فوٹو: فائل

پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور علی زمان ایڈووکیٹ کی عیادت کیلئے ایل آر ایچ پہنچ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق علی زمان کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عیدگاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے زدوکوب کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments