
لاہور: پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پنجاب حکومت سے عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانی والی سہولیات کا نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا۔
نیئر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا جیل مینوئل میں کسی قیدی کو ایکسر سائز مشین اور واک کے لیے گیلری فراہم کی جاتی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولیات دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینوئل کے مطابق ہیں؟
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے۔