Monday, April 28, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے: ذرائع 

حکومت نے عوام کو ایک اور  ریلیف دینے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments