Monday, April 28, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکراچی میں نقصان والے فیڈرز پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے: وزیر...

کراچی میں نقصان والے فیڈرز پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے: وزیر مملکت توانائی

کراچی میں نقصان والے فیڈرز پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے: وزیر مملکت توانائی
ان ٹرانسفارمرز کا بتا دیا جائے جہاں چوری ہے توپورے فیڈر سے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے: علی پرویز ملک کا اسمبلی میں بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت علی پرویز نے کہا ہےکہ کے الیکٹرک کے ان فیڈرز کا بتادیا جائے جن پر بجلی چوری ہوتی ہے تو پورے فیڈر سے لوڈشیڈنگ ختم کردینگے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں لوڈشیڈنگ پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ کے الیکٹرک کے 1500 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں، باقی فیڈرزپر نقصان کے مطابق 6 سے 10گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے وہاں بلدیاتی نمائندگان سے بھی رابطے میں ہیں، ان ٹرانسفارمرز کا بتا دیا جائے جہاں چوری ہے توپورے فیڈر سے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔

اس حوالے سے پی پی رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا وزیر مملکت کو غلط بتایا گیا ہے کہ 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے، میرے حلقے لیاری میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صرف 10گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوئی تو میں استعفیٰ دے دوں گا اور اگر زیادہ کی لوڈ شیڈنگ ہوئی تو علی پرویز استعفیٰ دیں، وزرا کو محکمے جھوٹی بریفنگز دیتے ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کئی گنا زیادہ ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments