Saturday, April 26, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsر یلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نجکاری...

ر یلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نجکاری نہیں کی جا رہی: ترجمان

ر یلوے کی آمدن  تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،  نجکاری نہیں کی جا رہی: ترجمان
فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت ریلوے نے سی ای او  ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے۔

ترجمان ریلوےکا کہنا ہےکہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب  روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ  ریلوے  میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments