Saturday, April 26, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس...

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 ہزار 125 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جو اس عرصے کیلئے مقرر کردہ 8 ہزار 159 ارب روپے سے 34 ارب روپے کم ہیں۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا مقرر کردہ 9 ہزار 410 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کیلئے ایک ہزار 56 ارب روپے کے محصولات اکٹھا کرنے ہیں۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے مئی 2024 میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کئے جبکہ اس مہینے میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 745 ارب روپے تھا، اس طرح ایف بی آر نے مقرر کردہ ٹیکس سے 15 ارب روپے اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر نے مئی 2023 کے مقابلہ میں مئی 2024 کے دوران 33 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔

مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments