Friday, April 25, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsشدید گرمی کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے خصوصی اقدامات

شدید گرمی کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے خصوصی اقدامات

شدید گرمی کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے خصوصی اقدامات
فوٹو: فائل

راولپنڈی: شدید گمی کی لہر کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کےلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے لیے واٹر چلرز نصب کردیے گئے ہیں۔

جیل سپر نٹنڈنٹ کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تمام قیدیوں کو ائیر کولرز فراہم کردیے گئے ہیں، قیدیوں کی بیرکس میں ایگزاسٹ فینز بھی لگا دیے گئے ہیں اور تمام قیدیوں کے کمروں میں پنکھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق جیل میں ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں 24 گھنٹے ڈاکٹر دستیاب ہوگا، قیدیوں کو دن میں دو مرتبہ نمکین لسی اور لیموں پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

جیل سپر نٹنڈنٹ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو بھی سہولیات دی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments