Friday, April 25, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsجسٹس اطہر کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

جسٹس اطہر کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

وزیراعظم کو بتا دیں سپریم کورٹ میں کالی بھیڑیں نہیں ہیں: جسٹس اطہر کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ
وزیراعظم سے کہیں اگر سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں ہیں تو پھر آپ ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں: جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو جا کر بتا دیجیے گا کہ یہاں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ایک موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل صاحب، وزیراعظم کو جا کر بتا دیجیے گا کہ سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا وزیراعظم سے کہیں اگر سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں ہیں تو پھر آپ ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل ورکرز کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران کہا تھا ججز کی اکثریت ملکی خوشحالی پر متفق ہے لیکن عدلیہ میں موجود چند کالی بھیڑیں عمران خان کو ریلیف دینے پر تلی ہوئی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments