Thursday, April 24, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں: عارف علوی

ہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں: عارف علوی

ہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں: عارف علوی
جب پریشر پڑے گا تو پریشر کوکر پھٹے گا، یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک ساتھ کھڑے نہیں ہونگے: سابق صدر/ فائل فوٹو

کراچی: سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ میڈیا، عدلیہ اور ریاست بند گلی میں ہو تو کوئی بھی نقصان کر سکتا ہے،  ان بارہویں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں مقبول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں، میڈیا، عدلیہ اور ریاست بند گلی میں ہو تو کوئی بھی نقصان کرسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 میں یحییٰ خان کی وجہ سے نقصان ہوا، بھٹو نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو شائع ہونے نہیں دیا تاکہ پردہ رہے، ہم نے حمود الرحمن کمیشن سے کچھ نا سیکھا نا کارگل سے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب پریشر پڑے گا تو پریشر کوکر پھٹے گا، یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک ساتھ کھڑے نہیں ہونگے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments