Thursday, April 24, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsوزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب  کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان
گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے: مریم نواز/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں ، پرائس کنٹرول کے لیے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments