Thursday, April 24, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsصدر زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر...

صدر زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا

صدر زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا
 جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی: بینکنگ کورٹ۔ فوٹو فائل

کراچی: صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔

بینکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔

فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments