Friday, April 25, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsتاثر اُبھر رہا ہے اس وقت عدلیہ برسرپیکار اور اُس میں سب...

تاثر اُبھر رہا ہے اس وقت عدلیہ برسرپیکار اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ عمران کا ہے: خواجہ آصف

تاثر اُبھر رہا ہے اس وقت عدلیہ برسرپیکار اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ عمران کا ہے: خواجہ آصف
اول و آخر دباؤ ہمارے اوپر ہے کیونکہ یہ منتخب حکومت ہی ہوتی ہے جس نے رخصت ہونا ہوتا ہے: وزیر دفاع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ تاثر اُبھر رہا ہےکہ اس وقت عدلیہ برسرپیکار ہے اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تناؤ دن بدن بڑھ رہا ہے اور تاثراُبھر رہا ہےکہ اس وقت عدلیہ برسرپیکار ہے اور اُس میں سب سے بڑا مسئلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمجھتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں ریلیف دیکر وہ موجودہ حکمرانوں کو مجبور کردیں گے کہ وہ ان کی شرائط پرصلح صفائی کرلیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے تحفظ کیلئے فصیلیں کھڑی کررہا ہے، اول و آخر دباؤ ہمارے اوپر ہے کیونکہ یہ منتخب حکومت ہی ہوتی ہے جس نے رخصت ہونا ہوتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments