Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsعالمی بینک اور آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے...

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاد پیشگوئیاں

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاد پیشگوئیاں
آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور عالمی بینک نے کہا ہےکہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈبینک کی متضاد پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان جب کہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق  آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی  پیشگوئی کی ہے اور عالمی بینک نے کہا ہےکہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک ہوگی جب کہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments