Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ جیل منتقل...

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس نے انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہیں، یاسمین راشد کی طبیعت مکمل ٹھیک ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اینٹی بایوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی انہیں ملنے آئی تھی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد قے، پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر جیل سے سروسز اسپتال لائی گئی تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments