
سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پریشر ککر پھٹ جائے گا جس کا نقصان ان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا جنھوں نے پاکستان کے اندر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے باہر فرار کے راستے ڈھونڈ لیے ہیں وہ اس نقصان سے محفوظ رہیں گے۔
عارف علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو کچھ بھی ہو جائے ہم ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وقار کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ جھوٹی، ظالمانہ، بدطینت، اور غیر قانونی حکومت جو لوٹ مار کر رہی ہے اس کی راکھ پر پاکستان کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ہوگا۔