Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsآرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو...

آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو فون، صدر رئیسی کی وفات پر تعزیت

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو فون کیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر حکام کی وفات پرتعزیت کی۔

 آرمی چیف نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور  وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان غیر معمولی رہنما اورپاکستان کےسچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا، جنرل باقری نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments