Tuesday, April 22, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsعلی گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات، کے پی کے معاملات ملکر...

علی گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات، کے پی کے معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

علی گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات، کے پی کے معاملات ملکر حل کرنے  پر  اتفاق
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی، فوٹو: ایکس (ٹوئٹر)

اسلام آباد: وفاقی اور  خیبرپختونخوا حکومت نے معاملات کو  مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق کر لیا۔ 

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور  وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات میں لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات اور دیگر مسائل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی اور  وفاق اور کے پی کے نمائندوں نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق کیا۔

ملاقات میں  وفاقی وزرا اور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments