Tuesday, April 22, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsامیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول...

امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔ فوٹو فائل

امیرکویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔

کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

قطرکے سفیر نے بھی وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا اور اس میں بھی امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کب پاکستان کا دورہ کریں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments