Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsعمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج
بلوچستان ہائیکورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی/ فائل فوٹو 

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج کردی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونےپرخارج کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments