Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلا...

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس

فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا۔

مشاورتی کونسل کے پہلے اجلاس میں اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں معاشی ماہرین اور نجی شعبے سے مشاورت کو کلیدی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،  ہم ملک کی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پہلے دن سے نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے، گورننس کے ذریعے مہنگائی میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

آئندہ بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری برادری کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، عام آدمی پر ٹیکس کی شرح کم کرکے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھائیں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments