Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsحکومت کا بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف بجٹ میں اپنی شرائط پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو
آئی ایم ایف بجٹ میں اپنی شرائط پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرا دی ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی مکمل مشاورت سے بجٹ تیار کررہا ہے، وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور  آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد رکھنے کا پلان ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ کی تیاری پر  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،  آئی ایم ایف  بجٹ میں اپنی شرائط پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی حکومت  نے آئندہ مالی  بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں  ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز  میں عام افراد کے داخلے  پر  پابندی عائد کردی گئی ہے، تمام ایف بی آر افسران و ملازمین کو  سرکاری شناختی کارڈ  آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments