Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsوفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان...

وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 اعلامیےکے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہےکہ  انکوائری کمیشن  نے  اپنے ٹرمز  آف ریفرنس ( ٹی او آرز)کے مطابق کام نہیں کیا۔

وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خصوصی کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  رپورٹ میں خامیاں ہیں، رپورٹ ٹی او آرز کے مطابق نہیں، وزیراعظم نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر دوبارہ غور پر  زور دیا۔

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے بھی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments