Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور جارحانہ بیانات کو مسترد...

پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور جارحانہ بیانات کو مسترد کردیا

پاکستان اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ/ فائل فوٹو
پاکستان اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد ، حقائق  کے منافی اور  جارحانہ بیانات کو مسترد کردیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیانات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات دیکھے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے  تیار ہے، پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کا حامی ہے، پاک افغان سرحد پر حالات کے متعلق افغان انتطامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران سے ٹھوس برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے، گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا، بھارت اور ایران کے مابین کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے فلسطین کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی گئی ہے۔

کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ہزاروں کشمیری خواتین کے شوہروں کو بھارتی فوج قتل کرچکی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments