Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsآئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی...

آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی/ فائل فوٹو
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں آئندہ مالی سال کے لیے بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3ہزار 580 ارب روپے تک لگایا گیا ہے۔

 بجلی خریداری قیمت کا یہ تخمینہ رواں مالی سال سے 300ارب زیادہ ہے، رواں مالی سال کے لیے بجلی خریداری کا یہ تخمینہ 3ہزار 280ارب روپے تھا ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو سماعت کے بعد کرے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments