Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsبجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے اور گاڑیوں پر...

بجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

c

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
 آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز ہے جب کہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجےجائیں گے، تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے جب کہ  850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر  ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپےسے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں  غیرضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں ختم کرنے یا کم کرنےپر بھی غور کیا جارہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments