Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsنریندر مودی کے پاکستان کو چوڑیاں پہنانے کے بیان پر ردعمل:’انڈین سیاستدان...

نریندر مودی کے پاکستان کو چوڑیاں پہنانے کے بیان پر ردعمل:’انڈین سیاستدان انتخابی مقاصد کے لیے اپنی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کریں‘

مودی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

  • مصنف, مرزا اے بی بیگ
  • عہدہ, بی بی سی اردو، نئی دہلی

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے خلاف انڈین سیاسی قیادت کی جارحانہ بیان بازی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین سیاستدان انتخابی مقاصد کے لیے اپنی ملکی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کریں اور عالمی برادری ان اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے انڈین وزیراعظم، وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراکین کی طرف سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ انڈین لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پاکستان مخالف بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سوموار کو انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے تین اضلاع میں یکے بعد دیگرے انتخابی ریلیوں سے خطاب کے سلسلے میں مظفرپور میں کیے گئے اپنے خطاب کے دوران نے حزبِ اختلاف کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور طنز کیا کہ وہ ’پاکستان کو چوڑیاں پہنا دیں گے۔‘ ان کے اس بیان کو ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے ’عورت مخالف‘ بیان قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کہتے ہیں کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں۔ ارے بھائی پہنا دیں گے۔ اب اُن کو آٹا بھی چاہیے، اُن کے پاس بجلی بھی نہیں ہے۔ اب ہمیں معلوم نہیں ہے کہ اُن کے پاس چوڑیاں بھی نہیں ہیں۔‘

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments