Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsبابر اعظم: سابق کرکٹر کا ’چیلنج‘ اور پاکستانی کپتان کے آئر لینڈ...

بابر اعظم: سابق کرکٹر کا ’چیلنج‘ اور پاکستانی کپتان کے آئر لینڈ کے خلاف ایک اوور میں چار چھکے

بابر اعظم، باسط علی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ چھ وکٹوں سے جیت کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرش بلے بازوں نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے چار اوورز کے سپیل میں محض 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے چار وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں یہ ہدف حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی نمایاں باری کھیلی جبکہ اوپنر محمد رضوان نے بھی نصف سنچری سکور کر کے ہدف کے تعاقب میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اپنی عمدہ بولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments